ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / قلیل راشن پر اعتراض کے پاداش میں 75 سالہ ضعیفہ کا بیہمانہ قتل 

قلیل راشن پر اعتراض کے پاداش میں 75 سالہ ضعیفہ کا بیہمانہ قتل 

Sun, 08 Apr 2018 01:30:39    S.O. News Service

مظفرنگر7اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کم راشن دیئے جانے کو لے کر اعتراض کرنے پر ایک دکاندار نے 75 سالہ ضعیفہ کا مبینہ طور پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کی شام فرزا آباد گاؤں میں پیش آیا۔ سرکل آفیسر محمد رضوان نے بتایا کہ عورت کے بیٹے بھورا کی ایک شکایت پر دکان کے مالک نسیم سمیت تین لوگوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کیس کے دو دیگر ملزم شمیم اور جانو نامی شخص ہے ۔ اس معاملہ میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں ہوئی ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق ضعیفہ کم قیمت کی دکان پر راشن لینے گئی تھی اور اس نے کم راشن دیئے جانے پر اعتراض کیا تھا ۔ ملزم سے کہاسنی ہوگئی ، اشتعال میں آکر ملزم نے پیٹ پیٹ کر ضعیفہ کاقتل کردیا ۔واضح ہو کہ واقعہ کے بعد گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی ہے ۔ لوگوں نے مخالفت میں کئی گھنٹوں تک پولیس کو لاش نہیں دی،ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ بعد میں لاش پوسٹ مارٹم کے لئے لے جایا گیا ۔ واضح ہو کہ اس غیر انسانی حادثہ پر معاشرے کے معززین و اشرافیہ گہرے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں اور ملزم کے لیے سخت سے سخت سزا کی تجویز کا مطالبہ بھی کررہے ہیں ۔ 


Share: